جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے میں گولی چلانے والے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے شہر میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب مشتبہ لڑکے کی جانب سے گولی چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے میں گولی چلانے والے کی ویڈیو آگئی، فوٹیج میں شوٹر کو میونخ میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب دکھایا گیا، شوٹر کی شناخت عمراہ اے کے نام سے ہوئی ہے۔

فوٹیج میں شوٹر کے ہاتھ میں ایک لکڑی کے ہینڈل والا ہتھیار، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ایک ماؤزر ریپیٹنگ رائفل ہے، بھی دیکھا گیا ہے، شوٹر کو گہرے رنگ کی شرٹ اور میرون پینٹ پہنے فٹ پاتھ پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے شوٹر کی عمر 18 سال بتائی جارہی ہے، شوٹر نے میونخ دستاویزی مرکز سے محض چند میٹر کے فاصلے پر واقع اسرائیلی قونصل خانے کی عمارت کے قریب پولیس اسٹیشنوں پر فائرنگ کی تھی۔

 باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہرمن نے تصدیق کی کہ نوجوان کو مسلح اہلکاروں نے گولی ماری اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا تھا تاہم اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ 1972 کے میونخ اولمپکس حملوں کی برسی کے موقع پر پیش آیا ہے۔

5 ستمبر 1972 کو ہونے والے میونخ اولمپکس حملوں میں 11 اسرائیلی ایتھلیٹس مارے گئے تھے، حملوں میں جرمن پولیس کا ایک اہلکار اور 5 فلسطینی حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں