جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

اس جادوئی ہیٹ کی خوبی کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

ہیٹ آپ کو دھوپ اور سرد ہوا سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے مگر یہ جادوئی ہیٹ اس کے علاوہ کچھ اور بھی نیا اور مفید کام انجام دے گا۔

یہ ہیٹ جس کو ایکو فلو پاور ہیٹ نام دیا گیا ہے صرف سر ڈھانپنے کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اسے 8 سولر پینلز اور 2 چارجنگ آؤٹ پٹ سے آراستہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ ہیٹ، پاور بینک کے طور پر بھی آپ کے کام آ سکتا ہے۔

موجودہ دور میں موبائل فون کا استعمال عام ہوگیا ہے تاہم موبائل استعمال کے لیے اس کا چارج ہونا ضروری ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی سے فون یا رابطہ کرنے کی ضرورت ہو اور جیب سے موبائل نکالیں تو بیٹری چارج نہ ہونے کے باعث اس کا پاور آف ہوتا ہے۔

- Advertisement -

اب اس مسئلے کا حل اس ایکو فلو پاور ہیٹ نامی ٹوپی کے ذریعے ڈھونڈا گیا ہے۔ اس کے کناروں کو 36 ڈگری سولر پینل سے مزین کیا گیا ہے، جو آپ کے سر کو دھوپ کی شدت سے بجانے کے ساتھ دو چارجنگ آؤٹ پٹس، یعنی ٹائپ اے اور ٹائپ سی فراہم کرتی ہے تاکہ آپ کے موبائل فون سمیت دیگر برقی آلات کو چلتے پھرتے چارج کیا جا سکے۔

یہ ٹوپی ایک 4,000 ایم اےایچ بیٹری جو کہ ایک عام اسمارٹ فون کی بیٹری ہوتی ہے کو تین سے چار گھنٹے میں مکمل طور پر چارج کر سکتی ہے، جبکہ اس کی ایک اور خاص بات IP65 واٹر پروف ریٹنگ ہے جو اسے ساحل کے لیے بھی موزوں بناتی ہے۔

یہ با کمال ہیٹ اتنی جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہونے کے باوجود وزن میں انتہائی ہلکا ہے اور اس کا مجموعی وزن صرف 370 گرام ہے جبکہ اس کو سر سے اتارنے کے بعد آپ آرام سے فولڈ کر کے بیگ میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

تاہم سولر پینل کے باعث یہ ہیٹ صرف آپ کو سورج کی روشنی میں ہی فائدہ دے سکتا ہے تاہم اس میں لگائے گئے 8 پینلز

اس ٹوپی کی کارکردگی کا انحصار سورج کی روشنی یعنی دھوپ کی مقدار پر ہوتا ہے، جبکہ اس پر موجود آٹھ پینلز اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اسے کچھ گھنٹے چارجنگ کے لیے کافی توانائی مل سکے۔

 

اس پاورہیٹ کا وزن تمام ٹیکنالوجیز کے باوجود، صرف 370 گرام ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر فولڈ ایبل ہے جسے آپ آسانی سے بیگ میں رکھ سکتے ہیں،

یہ جدید پاور ہیٹ دو سائز میں دستیاب ہے، ایک میڈیم اور دوسرا لارج۔ اس کی قیمت 80 امریکی ڈالر ہے اور یہ فی الحال پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، تاہم فروخت کب شروع ہوگی اس حوالے سے کمپنی نے کچھ نہیں کہا ہے۔

EcoFlow بھی IFA 2024 کے دوران اپنی RAPID سیریز کا آغاز کر رہا ہے جو 5,000 mAh اور 10,000 mAh بیٹریوں کے ساتھ دو مقناطیسی طاقت کی اینٹوں پر مشتمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں