کراچی : گلستان جوہر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک اور دو گرفتار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب نجی بلڈر کے عملے سے ڈیڑھ کروڑروپے چھیننے کی واردات ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ خاور اور راہگیرعبدواحدجان کی بازی ہار گئے۔
پولیس بھی موقع پر فوری پہنچی، اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا دو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈکیتوں سے چھینی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے رقم برامد کر لی گئی ، مارے گئے ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برامد ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے جوہر موڑ کےقریب ڈکیتی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ بلڈرکی رقم لےکرعملہ اورنجی گارڈنارتھ کراچی سےگاڑی میں نکلے تھے کہ گاڑی ملینیم مال پہنچی تو3موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے کیش لوٹنے کیلئے فائرنگ کی ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہوا اور ملزم رقم لےکرفرار ہوگئے۔
لوگوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کےحوالے کیا، عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو کی حالت تشویشناک ہے۔
واردات کےدوران برآمد کی گئی ڈھائی لاکھ روپےاورکچھ دستاویزات گرگئیں ، جس کی تلاش جاری ہے۔