اسلام آباد : سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تفتیشی افسرکو دھمکیاں دیناکیس پراثراندازہونےکی کوشش ہے، دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما شیری رحمان نے بانی پی ٹی آئی کی تفتیشی افسر کو دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2019میں نیب آفیسر صدر آصف زرداری کوگرفتارکرنےآئےتھے، آصف زرداری نیب افسران کےساتھ حسن سلوک سےپیش آئے، انھوں نے نیب افسران سے چائے کا پوچھا اور ہنستے ہنستے جیل چلےگئے.
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےاڈیالہ میں نیب تفتیشی افسرکودھمکیاں دی ہیں، دھمکی دی گئی نیب افسرکی وجہ سےبشریٰ بی بی جیل میں ہیں،باہرآکرنہیں چھوڑوں گا۔
انھوں نے کہا کہ تفتیشی افسرکو دھمکیاں دیناکیس پراثراندازہونےکی کوشش ہے، ریلیف نہ ملے توگریبان پکڑناان کی عادت ہے، دھمکیاں کام نہ کریں تویہ پاؤں پکڑتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترامیم کی بحالی کےبعدبعدیہ ریلیف مانگ رہے ہیں۔