کراچی: قائدآباد موبائل مارکیٹ میں ایف آئی اے اور پولیس نے چھاپہ مارا اس دوران دکانداروں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ چھاپہ موبائل مارکیٹ میں واقع غیرقانونی حوالہ ہنڈی کی دکان پر مارا گیا، دکاندار نے ٹیم پرحملہ کیا اور فائرنگ کی، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دکاندار موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
واقعے کے بعد قائدآباد موبائل مرکیٹ کے دکانداروں نے احتجاج شروع کردیا، جس کے باعث قائدآباد روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ چھاپہ موبائل مارکیٹ میں واقع غیرقانونی حوالہ ہنڈی کی دکان پرمارا گیا تھا دکاندار فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمی اہلکار رحمان قائدآباد تھانے میں تعینات ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ قائدآباد میں پولیس کی 4 موبائل ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ تھیں، ملزمان نے ایف آئی اے اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی ہے۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا کہا ہے، چھاپہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل ٹیم نے مارا۔