لاہور: تھانہ نصیرآباد کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے اسلحے کے زور پر ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ نصیرآباد کی حدود میں ڈاکو نے شہری سے ایک کروڑ 32 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، شہری عمر کی مدعیت میں تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شہری سونے کا کاروبار کرتا ہے سونا دے کر نقد رقم لے کر جا رہا تھا، 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر کیش چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی کی مدد سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔