وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل پی ٹی آئی کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے بانی پی ٹی آئی نے لندن میں یہودی کیلئے مہم چلائی تھی اب بانی کا اصلی چہرہ آہستہ آہستہ سامنے آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل خود بانی پی ٹی آئی کے سیاسی آڈپشن کا سرٹیفکیٹ دے رہا ہے دنیا میں پاکستان کا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں ہےپاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے انسانیت کی تاریخ میں بدترین قتل عام اسرائیل کر رہا ہے، بانی آج بھی کھل کر مذمت نہیں کرتا اور صیہونیوں کیساتھ کھڑا ہے انہوں نے ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنےکی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے فالووورز کو ذہنی طورپر کنٹرول کررہاہے وہ حقیقت ماننے کو تیار ہی نہیں ان کے بانی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔