ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر آپریشن کر کے ڈاکٹر نے معصوم کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں یوٹیوب ویڈیو دیکھ کر آپریشن کرنے والے جعلی ڈاکٹر نے 15 سالہ لڑکے کی جان لے لی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی شناخت کرشنا کمار کے نام سے ہوئی جس کے والد چندن شا نے بتایا کہ بار بار الٹی کرنے پر اسے گنپتی اسپتال منتقل کیا تھا جہاں اس کی طبیعت سنبھل گئی تھی لیکن ڈاکٹر اجیت کمار پوری نے آپریشن کا کہا، ملزم نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر سرجری کی جس سے میرا بیٹا مر گیا۔

چندن شا کے مطابق وہ نہیں جانتے کہ ڈاکٹر اہل ہے یا نہیں لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ جلعی معالج تھا۔

- Advertisement -

نوجوان کے دادا نے بتایا کہ الٹیاں بند ہونے کے بعد پوتا بہتر محسوس کر رہا تھا لیکن ڈاکٹر نے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر اس کا آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کرشنا کمار بہت تکلیف میں تھا، جب ہم نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ اس کو اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے تو وہ پر غصہ ہونے لگا کہ ڈاکٹر میں ہوں یا آپ؟

دادا کے مطابق جعلی ڈاکٹر نے غلط آپریشن کے بعد پوتے کو کسی اور اسپتال منتقل کرنے کا کہا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ کرشنا کمار کی الٹیاں بند ہو جائیں لیکن ملزم نے ہماری مرضی کے خلاف آپریشن کیا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا جبکہ جعلی ڈاکٹر اور دیگر ملوث عملے کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں