جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سری لنکا نے 10 سال بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا نے اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ 8 وکٹوں سے جیت کر انگلینڈ کو 10 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔

اوول ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے جیت کے لیے ملنے والے 219 رنز کے ہدف کو 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اوپنر پتھم نسکانا نے 127 رنز کی شاندار اور نا قابل شکست میچ وننگ اننگ کھیلی۔ انجیلو میتھوز 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگ میں 62 رنز کی برتری لینے کے باوجود مہمان ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور دوسری اننگ میں پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

- Advertisement -

سری لنکا نے آخری بار 2014 میں انگلینڈ کو ہرایا تھا اور اس کے بعد کھیلے گئے دس ٹیسٹ میچوں میں 9 میں شکست ہوئی تھی جب کہ ایک میچ ڈرا رہا تھا۔

انگلینڈ یہ میچ تو نہ جیت سکا لیکن اس کے کپتان نے اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری بناتے ہوئے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کیا جو کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں کوئی بھی کرکٹر نہ بنا سکا۔

بریڈ مین، ووین رچرڈ اور نہ ہی ٹنڈولکر، انگلش کپتان نے کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا لیا

واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز میں نا قابل شکست برتری لے چکا ہے۔

مذکورہ سیریز بھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2024 کا حصہ ہے اور سری لنکا نے آخری میچ جیت کر رینکنگ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں