اسلام آباد : اسپیکر آفس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرسمیت دیگر ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کی حدود سے باہر گرفتاریوں کی اجازت دی تھی۔
اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے تمام گرفتاریاں اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئی ہیں، پولیس نے گرفتار ارکان کیخلاف ایف آئی آرکی کاپی اسپیکر کو بھجوائی تھی۔
- Advertisement -
ذرائع نے بتایا کہ گرفتارارکان پر سنگجانی تھانے میں جلسے کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوا تھا ، قومی اسمبلی کے قاعدہ ایک سو تین کے تحت کسی بھی رکن سے متعلق اسپیکر کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔