جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیا کی فروخت پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : منشیات کی تیاری وکھپت میں استعمال ہونےوالےاشیاکی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ، متعلقہ تھانوں کےایس ایچ اوزخلاف ورزی پرمقدمات درج کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر کمشبر کراچی نے احکامات جاری کر دیئے، جس میں کہا ہے کہ لکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیاء کی فروخت پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

- Advertisement -

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ متعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں، شرجیل انعام میمن

انھوں نے مزید کہا کہ عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں