ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سہیل خان کو سابق اہلیہ سے طلاق کے دو سال بعد نیا پیار ملنے کی خبروں نے ان کے مداحوں کو تذبذب کا شکار کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل خان اور سابق اہلیہ سیما خان نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد 2022 میں باضابطہ طور پر شادی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
1998 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے اپنے مداحوں کو اُس وقت حیران کر دیا تھا جب انہوں نے اپنے تعلقات کے بارے میں برسوں کی قیاس آرائیوں کے بعد طلاق کیلیے درخواست دائر کی۔
تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ سہیل خان کو نیا پیار مل گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں بالی وڈ اسٹار کو ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ان کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود تھیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کی گرل فرینڈ ہیں۔
جب تک اداکار یا ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کا بیان سامنے نہیں آتا تب تک یہ محض قیاس آرائیاں ہیں ہیں۔
یاد رہے کہ سہیل خان اور سیما خان کی علیحدگی سالوں کی افواہوں کے بعد ہوئی تھی۔
سیما خان نے سب سے پہلے علیحدگی کا اشارہ بالی وڈ کی ریئلٹی شو Fabulous Lives میں دیا تھا جہاں انہوں نے اپنے غیر روایتی رہنے کے انتظامات پر کھل کر بات کی تھی۔
مئی 2022 میں سابق جوڑے کو ممبئی کی فیملی کورٹ میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے باضابطہ طور پر طلاق کیلیے درخواست دائر کی تھی۔