منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مکیش امبانی دیپیکا اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی صنعتکار مکیش امبانی فلم اسٹار دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی نے اسپتال میں جوڑے سے ملاقات کرنے اور ان کی ننھی پری کو دیکھنے کے لیے پہنچے، ان کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ آتے ہوئے دیکھا گیا، جس میں وہ نئے والدین کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرنے آئے تھے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا نے جیسے ہی اپنے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا تھا، کریتی سینون، پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور سمیت کئی مشہور شخصیات نے خاندان کے لیے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ چند دنوں قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا۔

تاہم اس کے بعد بھارتی میڈیا نے اسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں