جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں کھیلی جا رہی ایشی ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی مل گئی ہے۔

پاکستان نے آج جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر اپنی جیت کا کھاتہ کھولا۔ گرین شرٹس اپنا اگلا میچ کل میزبان چین کے خلاف کھیلیں گے۔

پاکستان اور جاپان کے درمیان آج ہونے والے میچ میں گرین شرٹس ابتدا سے ہی حاوی رہے اور کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی جب کہ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان گول کر کے اس برتری کو دگنا کر دیا۔

- Advertisement -

تاہم سات منٹ بعد ہی جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ کم کر کے دو، ایک کر دیا۔

تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کسی بھی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

میچ کا اختتام دو، صفر سے پاکستان کی جیت پر ختم ہوا جو رواں ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی پہلی فتح ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ملائیشیا اور کوریا کے خلاف میچز دو، دو سے برابر کھیلے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں