ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

یوٹیوب کا نیا فیچر، والدین کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوب نے ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا ، جس سے والدین کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔

اکثر والدین پریشان ہوتے ہیں کہ بچے یوٹیوب پر کس طرح کا مواد دیکھتے ہیں لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے سوشل میڈیا پلیٹ یوٹیوب کا ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرایا گیا ہے کہ جس سے والدین اور بچے اپنے اکاؤنٹس کو لنک کر کے معلومات اور نوٹی فیکیشنز شیئر کر سکتے ہیں۔

مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے مطابق یہ نیا فیچر والدین کو اپنے بچوں کی یوٹیوب سرگرمی کے بارے میں آگاہ رکھنے اور ذمہ دارانہ مواد تخلیق کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اب والدین یہ ٹریک کرسکیں گے کہ ان کے بچے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کیا دیکھ رہے ہیں۔

یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ "اس ہفتے سے دنیا بھر میں خاندانوں کے لیے یہ تجربہ شروع کیا جا رہا ہے، جو پہلے سے موجود سپروائزڈ تجربے پر مبنی ہے، جو 10 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ہے۔”

جلد ہی والدین اور ان کے بچے یوٹیوب اکاؤنٹس کو نئے فیملی سینٹر ہب میں لنک کر سکیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کڈز کے لیے سپروائزڈ تجربات ہر مہینے 10 کروڑ سے زیادہ فعال لاگ ان اور لاگ آؤٹ ویوورز تک پہنچتے ہیں، جس مین بچوں کی نشوونما، ڈیجیٹل لرننگ اور بچوں کے میڈیا کے ماہرین کی رہنمائی میں ہوتی ہے، جو تعلیمی، غیر منافع بخش اور کلینیکل پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔

یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈیا نے بتایا کہ ماہرین کے ساتھ شراکت میں یوٹیوب نے یہ نیا فیچر تیار کیا ہے، جو نوجوانوں کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، والدین اور نوجوانوں دونوں کو باہمی کنٹرول فراہم کرتا ہے اور انہیں باخبر اور ذمہ دار ڈیجیٹل شہری بننے کے لیے نئے وسائل فراہم کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں