جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عدالت نے دعا بھٹو کی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے دعا بھٹو کی جانب سے حلیم عادل شیخ سے دائر خلع کی درخواست منظور کی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

سول جج نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کی شادی 2021 میں منظرِ عام پر آئی تھی اور انہوں نے خلع کی درخواست 2022 میں دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ حلیم عال شیخ اور دعا بھٹو کا ایک سال کا بیٹا کامل حلیم ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو کے اس اقدام کو اپنے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دعا بھٹو سے خوف یا سازش کے تحت یہ سب کرایا گیا ہے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں