بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب: فضائی کمپنی ریاض ایئر کی آزمائشی پروازوں کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر آج سے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کا آغاز کرے گی، آزمائشی پروازیں سول ایوی ایشن کا لائسنس حاصل کرنے کی شرائط کا حصہ ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تجرباتی پرواز کا آغاز ہوگا، جو بغیر مسافروں کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانہ ہوگی۔

سعودی فضائی کمپنی کے بیڑے میں اس وقت بوئنگ ڈیم لائنر 787 کے طیارے شامل ہیں۔

ایئر لائن کی انتظامیہ کے مطابق فضائی سروس کا باقاعدہ آغاز آئندہ سال 2025 سے کیا جائے گا۔ ایئر لائن کا 2030 تک 100 سے زیادہ مقامات پر سروس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے ریاض ایئر کو اپنے دوسرے فلیگ شپ کیریئر کے طور پر متعارف کرانا وژن 2030 کے مقاصد کے مطابق مملکت کی تیزی سے عالمی سیاحتی مقام میں تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

عمان کاروبار کے حوالے سے بہترین ممالک میں شامل

قومی سیاحت کی حکمت عملی کے تحت مملکت کا مقصد جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کی شراکت کو 10 فیصد سے زیادہ کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں