جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

ان تین اسرائیلی قیدیوں کو کس نے ہلاک کیا؟ عبرانی ٹی وی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج نے تقریباً 9 ماہ قبل غزہ پر بمباری کے دوران مزاحمت کاروں کے زیر حراست تین اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا تھا، لیکن ان کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی تھیں۔

یرشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کو عوامی طور پر اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے نومبر میں حماس کے شمالی غزہ بریگیڈ پر حملے کے دوران غلطی سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی ہلاک کر دیا تھا، جس کا اب تک حکام نے صرف اشارہ دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تین قیدیوں کی لاشیں دسمبر میں برآمد ہوئی تھیں، ان کی شناخت سپاہی رون شرمین، نک بیزر، اور آباد کار ایلیاہو ٹولیڈانو کے نام سے کی گئی تھی، یہ غزہ کی پٹی میں صہیونی وحشیانہ بمباری کے دوران مارے گئے تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق قابض فوج کو یہ تفصیلات گزشتہ فروری سے معلوم ہیں اور انھوں نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو مطلع کر دیا تھا تاہم عوام سے انھیں چھپائے رکھا گیا۔

- Advertisement -

6 مغویو ں کی لاشیں، اسرائیلی فوج نے سرنگ کی ویڈیو جاری کردی

ٹی وی چینل کے مطابق چیف آف اسٹاف (ہرزی) ہیلیوی سمیت اعلیٰ فوجی حکام نے اس معاملے کو عام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے چینل 12 کے جان بوجھ کر چھپانے والی بات سے تو اختلاف کیا لیکن کوئی مربوط وضاحت بھی نہیں کی گئی، کہ اس نے تحقیقات کے نتائج عوام کے سامنے کیوں ظاہر نہیں کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں