کراچی : ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے آج چپ تعزیہ کے جلوس کے پیش نظر راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اج چپ تعزیے کے جلوس کے موقع پر پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا، جس میں بتایا راستوں کی بندش کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس نشترپارک سےساڑھے6بجےبرآمد ہوگیا ، جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچےگا، جہاں مجلس منعقدہوگی، مجلس کےبعدجلوس باغ مسافرخانه موسیٰ لین پہنچ کراختتام پذیرہوگا۔
پلان میں کہا گیا کہ نشترپارک،سرشاہ نوازبھٹوروڈ،شاہ خراسان، صدردواخانہ پریڈی اسٹریٹ ، تبت چوک،ایم اےجناح روڈ،بولٹن مارکیٹ،بمبئی بازار کےراستےبند ہوں گے جبکہ نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں روڈموٹی لائن نورباغ مسافر خانہ تک بند ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حسن اسکوائر سے پیپلزچورنگی جانیوالے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین،جیل فلائی اوورجاسکتےہیں جبکہ ناظم آبادسےآنےوالےلسبیلہ سے نشتر روڈ، گارڈن سےہوکراپنی منزل جاسکتے ہیں۔
پلان کے مطابق لیاقت آبادسےآنیوالےتین ہٹی سےلسبیلہ ،سینٹرل جیل مارٹن روڈجاسکتےہیں جبکہ شارع فیصل سے شاہراہ قائدین اور نمائش جانے والے سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیر روڈ جاسکتےہیں۔
سینٹرل جیل، جمشیدروڈ سے گرومندر اور ایم اے جناح روڈ جانیوالے گرومندرسے سولجربازار جاسکتے ہیں جبکہ گارڈن چڑیاگھرسےایم اےجناح روڈجانےوالےانکل سریاسےگل پلازہ،ہولی فیملی اسپتال سے جاسکیں گے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ تمام ہیوی ٹریفک سپرہائی وے،گلبرگ سےلیاقت آبادنمبر10سےناظم آبادچورنگی نمبر2جائیں گی جبکہ ہیوی ٹریفک حبیب بینک فلائی اوور،اسٹیٹ ایونیوروڈ،شیرشاہ سےماڑی پورجاسکےگی۔
ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ ہرقسم کی چھوٹی یابڑی ٹریفک کوگرومندرچوک سےآگےجلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، تمام ٹریفک کوبہادریارجنگ روڈ،سولجربازار کی طرف موڑدیاجائےگا، کسی کوبھی جلوس کےروٹ پرگاڑی کھڑی کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔