جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے ہولناک ہیں، ملالہ یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ عالمی قانون کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ضروری ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اسکولوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے، غزہ کے اسکولوں پر اسرائیل کے جاری حملے بہت ہولناک ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسکولوں اور انسانی امداد کیلئے کام کرنے والے ورکرز کو کبھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے، غزہ میں اب جنگ بندی ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

ملالہ کا کہنا تھا کہ میں غزہ حملوں کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی کرتی ہوں، اقوام متحدہ کے امدادی ارکان بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 24 گھنٹوں میں وحشیانہ حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوگئے۔

امریکا میں پاکستانی طالبہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار 84 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک 95 ہزار 29 فلسطینی شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں