جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر مہیش بھٹ نے بڑا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے مزید فلمیں نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے اپنے کیرئیر میں 50 سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کیں، لیکن اب وہ فلموں سے اکتا چکے ہیں اور ہدایت کاری کی دنیا کو الوداع کہنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں مہیش بھٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی فلم کی ہدایت کاری کے لیے پروڈکشن ہاؤس ویشرے فلمز میں واپس آئیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ وہ خود فلمیں بنانے کے بجائے دوسرے فلمسازوں کے لیے بطور سرپرست کام کرنے کو ترجیح دیں گے۔

- Advertisement -

مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلمیں بنائی ہیں، میری فلموں کو شہرت بھی ملی ہے لیکن اب یہ دور میرے لیے نہیں ہے۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ میرے نزدیک میری فلمیں آج کے لیے دور نہیں ہیں، میری کہانیاں اور فلم بنانے کا انداز پُرانا ہوگیا ہے، اسی وجہ سے اب میں خود کو ہدایتکاری کے لیے مناسب نہیں سمجھتا ہوں۔

 اُنہوں نے کہا کہ اب میں بھارتی فلم انڈسٹری میں نئے فلمسازوں کو موقع دینا چاہتا ہوں کیونکہ وہ آج کی نسل کی پسند اور ناپسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے فلمیں بتاتے ہیں۔

فلمساز نے مزید کہا کہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’سڑک 2‘ میری ہدایتکاری میں بننے والی آخری فلم تھی، واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے سال 1970 میں دستاویزی فلم ’سنکٹ‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

سال 1982 میں مہیش بھٹ کو فلم ’ارتھ‘ کی ہدایتکاری کا موقع ملا، اُن کی یہ فلم باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، اس فلم کے بعد مہیش بھٹ نے ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلموں کو ہدایتکاری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں