جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں کیسے پاکستان آکر کھیلے گی؟ نیا فارمولا سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں شیڈول ہے اس میں بھارت کی شرکت یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے اس کی توثیق بھی کر دی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے۔ ماسوائے بھارت تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی یقین دہانی کرا چکی ہیں، لیکن پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے جس سے خود اس ایونٹ کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔

- Advertisement -

یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور پنڈی میں کھیلا جانا ہے اور پی سی بی کے جاری عبوری شیڈول میں بھارت کے تمام میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔

اسی تناظر میں بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے بھارت کی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ایک نیا آپشن سامنے آیا ہے جس میں بھارتی ٹیم پاکستان میں قیام کیے بغیر اپنے میچز لاہور میں کھیل سکتی ہے۔

لاہور اور امرتسر الگ الگ ملکوں کے پڑوسی شہر ہیں جنہیں واہگہ بارڈر آپس میں ملاتا ہے اور دونوں ممالک کے مختلف وفود سمیت عام شہری بھی اسی راستے سے ایک دوسرے ملک آتے جاتے ہیں۔

تجویز سامنے یہ آئی ہے کہ بھارت اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے لیکن پاکستان میں قیام نہ کرے بلکہ اپنے میچ کھیل کر واپسی بھارتی شہر امرتسر میں آئے اور یہاں قیام کرے۔

واضح رہے کہ واہگہ بارڈر سے بھارتی ٹیم لگ بھگ آدھے گھنٹے میں قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکتی ہے، تاہم اس تجویز میں بھارتی ٹیم کی پریکٹس کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں ہے۔

دوسری جانب اگر یہ تجویز باضابطہ طور پر سامنے لائی جاتی ہے تب بھی اس کا انحصار دونوں ممالک کے بورڈز اور بالخصوص حکومتوں کی رضامندی پر ہوگا۔

اس سے قبل بھارت گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی اپنے ہٹ دھرمی اور خودغرضی کی نذر کر چکا ہے جس کے بعد یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا گیا اور اس کا مکمل فائدہ بھارت کو ہی پہنچا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سیکریٹری جے شاہ رواں برس دسمبر میں آئی سی سی کے صدر بن جائیں گے جس کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہو گی، آئی سی سی نے مہر تصدیق ثبت کر دی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں