ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کریں گے۔

ممبر شپ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں اللہ کا دین قائم ہو تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، پاکستان کی معیشت کو ایک چھوٹے سے طبقے نے خراب کیا، حکومت کو لگتا ہے ہم معاہدے سے پیچھے ہٹ جائیں گے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سب افسران کیلیے مفت پیٹرول ختم ہونا چاہیے، عوام کے ساتھ مل کر حکمرانوں کی عیاشیاں ختم کریں گے، خیبر پختونخوا میں جاری انتشار پر ہر کسی کو اپنے کردار پر نظر ڈالنی ہوگی، امن کے ہر اقدام میں جماعت اسلامی ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کو مل بیٹھ کر امن کیلیے اقدامات کرنے ہوں گے، کیا مسٹر کیا مولانا یہاں سیاسی جماعتوں میں سب خاندان کو نوازتے ہیں، امن و امن کے قیام کیلیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا ورنہ انتشار بڑھے گا، سستی بجلی، روزگار اور تعلیم ہمارا حق ہے، جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے تحت ہزاروں بچوں کو پڑھا رہی ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے کیوں پولیس کو بااختیار نہیں بنایا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں