سندھ میں بننے والی سڑکوں سے متعلق اچھی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں وفاقی حکومت نے سڑکوں کے فنڈز جاری کر کے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی جس میں جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ کو مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے وزیرخزانہ سے بات کی۔
- Advertisement -
وزیراعلیٰ سندھ نے مہران ہائی وے کی ڈوئیلائیزیشن سے متعلق بھی بات چیت کی جس پر وزیر خزانہ نے وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کروائی کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کے فنڈز جاری کریں گے۔
ملاقات میں ملک کےمعاشی مسائل اوران کےحل کیلئےبات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے7ارب روپےجاری کیے تھے سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔