منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے ’بڑے پیمانے پر شفاف‘ قرار دے دیا ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

فافن نے پی پی پی کے ووٹ شیئر میں بہتری کی اطلاع دی ہے، جو کہ 3 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ میں 288,113 مرد اور 238,860 خواتین شامل ہیں، رحیم یار خان کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 526,973 ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171 کی یہ نشست چند ہفتے قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے رئیس ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مخدوم طاہر رشید الدین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حسان مصطفیٰ کو شکست دے دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں