پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

بیوی کو روزانہ 100 سے زائد کالز کرنے پر شوہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان میں شہری کو گمنام نمبر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی کو ایک دن میں 100 سے زائد فون کال کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان پولیس نے گزشتہ ہفتے اماگاساکی شہر سے 38 سالہ شخص کو گرفتار کیا کیونکہ اس نے گمنام نمبر سے بیوی کو 100 سے زائد کالز کی تھیں اور اس کا دعویٰ تھا کہ اس نے ایسا ’بے پناہ محبت‘ کی وجہ سے کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی شہری اپنی بیوی کو بار بار فون کالز کرتا تھا اور اس کے فون اٹھانے پر اسے ڈس کنیکٹ کردیتا تھا۔

- Advertisement -

شوہر نے 10 جولائی سے 4 اگست کے درمیان بیوی کے اسمارٹ فون پر یہ کالز کیں اور کالز کا سلسلہ تب رکتا تھا جب بیوی گیم کھیلنے کے لیے اس کا استعمال نہیں کررہی تھی۔

بیوی کے پولیس سے رجوع کرنے کے بعد علم ہوا کہ شوہر ہی تھا جو گمنام کالز کرتا رہتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جب پولیس نے ملزم شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ ’میں بیوی سے پیار کرتا ہوں اور اسی لیے خاموش کال کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں