پاکپتن میں گھریلو ناچاقی پر بیوی اور سالی پر تیزاب پھنک کر روپوش ہونے والے ملزم کو تھانہ فرید نگر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے مُحلہ عزیزآباد میں اِرشاد کھوکھر نے دس روز قبل گھریلو ناچاقی پر بیوی شازہ اور سالی پر تیزاب پھینک کر جھلسا دیا، شازیہ کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔
تھانہ فرید نگر پولیس نے بیوی اور سالی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ارشاد کھوکھر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا، تیزاب گردی سے متاثرہ خاتون خاوند سے خلع لینا چاہتی تھی جس رنج پر ملزم نے 3 ستمبر کو بیوی پر تیزاب پھینکا تھا۔
ڈی پی او طارق ولائیت کے مطابق پولیس مرکزی ملزم ارشاد کے بھائی رمضان اور بہنوئی کاشف ادریس کو بھی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔
ڈی پی او طارق ولائیت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔