پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا،  وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے نہیں بلکہ سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے ارکان قومی اسمبلی کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں اراکین قومی اسمبلی کو آج کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس ری شیڈول کرنے کا مشورہ  دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ری شیڈول ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی کااجلاس 4 بجے ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان قومی قومی اسمبلی اور سینیٹ آج بروز اتوار اپنے اپنے متعلقہ ایوانوں میں موجود رہیں۔

تمام ارکان پارٹی فیصلے کے مطابق آئینی ترمیم بل کے حق میں ووٹ دیں پارٹی کی ہدایت کے مطابق ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 سال کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں