بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کوشش ہے آئینی ترامیم پر آج ہی کوئی پیشرفت ہو جائے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آئنی ترامیم اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے جس کیلیے مشاورت کا عمل سلسلہ جاری ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سب سے مشاورت کا مقصد یہ ہے کہ عوامی کی بھلائی ہو، تمام پارٹیوں کے آئینی ماہرین موجود ہیں ایک ایک شق پر مشاورت ہو رہی ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے آئین میں ترمیم کر سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ چاہتے ہیں مشاورت کے نتیجے میں آئینی ترامیم سے متعلق کسی نتیجے پر پہنچے ہیں، آئینی ترامیم سے ہر پاکستانی کی زندگی میں بہتری ہوگی، ہمارا فرض ہے کہ ایسی قانون سازی کریں جس میں عوام کی بھلائی ہو، آئینی ترامیم میں تاخیر مشاورت کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم مشاورت کے بعد آپ کے سامنے آئیں گی تو آپ کو خوشی ہوگی، اس سے متعلق جو پیشرفت ہوگی قوم کے سامنے رکھیں گے، آئینی ترامیم لانے میں تاخیر کی وجہ صرف مشاورت ہے، مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم کا مسودہ شیئر کیا گیا ہے، جب مشاورت مکمل کی جائے گی مسودہ عوام کے سامنے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت کے دوران مسودہ سامنے نہیں لانا چاہتے تاکہ کنفیوژن نہ ہو، آئینی ترامیم کا معاملہ اہم اور پیچیدہ ہے اس لیے ابہام دور کرنے کیلیے مشاورت جاری ہے، کوشش ہے کہ آج ہی آئینی ترامیم پر پیشرفت ہو جائے، ایسا نہیں کہ بٹن دبائیں اور آئینی ترمیم آ جائے صوتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے، آئینی ترامیم کیلیے وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں