برطانیہ میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف علامتی لاشیں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ہزاروں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں فلسطین کے حامی مظاہرین کی جانب سے غزہ کے شہدا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے ٹریفلگر اسکوائر پر علامتی لاشوں کے تھیلے رکھ کر حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیل کے سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں بری طرح پھنسا ہوا اور زخمی حالت میں ہے۔
اسرائیل کے مقامی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سابق چیف میجر جنرل اسرائیل زیو نے موجودہ صورتحال کو ایک ”خوفناک دلدل”قرار دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد غزہ سے نکل جائے۔
سابق میجر جنرل اسرائیل زیو جو کہ اسرائیلی فوج میں آپریشنز کے سابق سربراہ ہیں، نے جاری غزہ جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”اسرائیل غزہ میں پھنس گیا ہے اور اس کا خون بہہ رہا ہے۔”
انہوں نے تجویز دی کہ وزیر اعظم نیتن یاہو ممکنہ طور پر اپنی سیاسی پوزیشن کو برقرار رکھنے اور اپنے کرپشن کیس کے التوا کے لیے اس جنگ کو طول دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔
سابق آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد جسے انہوں نے اسرائیل کی تاریخ کی سب سے طویل جنگ قرار دیا۔
ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں، نیتن یاہو کی دھمکی
سابق آرمی چیف نے کہا کہ ایک سال کی طویل اور تھکا دینے والی جنگ کے بعد ملک ایک مستقل سیکیورٹی بحران میں پھنس گیا ہے جس کا کوئی حل نظر نہیں آتا۔