بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا، جب پیٹرول پمپ سے پیٹرول کے بجائے پانی نکلنے لگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے ایک پٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے کے لئے آنے والے افراد اس وقت حیرانی میں مبتلا ہوگئے جب پمپ سے پانی نکلنے لگا۔
موٹر سائیکل سوار افراد نے معاملہ سامنے آنے پر پمپ کے مالک کو طلب کرکے وجہ معلوم کی تواس نے عجیب دلائل پیش کئے، جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے احتجاج شروع کردیا۔
رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے ہستینا پورم میں پیش آنے والے واقعہ میں پیٹرول پمپ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے معاوضہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ٹرمپ فائرنگ واقعہ، ایف بی آئی کا اہم بیان
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول میں پانی ملنے کی وجہ سے گاڑیاں خراب ہوگئیں ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ اس پمپ میں سادہ پٹرول ہونے کے باوجود صرف پاور پٹرول ہی فراہم کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے پمپ کے مالکان کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔