ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں !

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جھنگ روڈ پر نجی ٹریول اینڈ ٹورز کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہزاد تاج کو گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہزاد جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر لاکھوں روپے وصول کرتا تھا، دفتر سے چار پاسپورٹس ، ورک ویزا ریکارڈ ، ٹرانزیکشن کے رجسٹرز ، اوکے ٹو بورڈ کی جعلی مہریں ، دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا –

لیپ ٹاپ میں ورک پرمٹس اور ورک ویزا سے متعلق شواہد بھی ملے تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں