جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے، فیصل واوڈا کا آئینی ترامیم مؤخر کرنے پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سنیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم مؤخر کرنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنیٹر فیصل واوڈا سے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں نے گفتگو میں سوال کیا کہ حکومت ترامیم کیوں نہیں کر سکی ؟ جس پر انھوں نے کہا کہ نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومتی اراکین چھپ چھپا کر نکل رہےہیں، حکومتی اراکین سے پوچھیں بل کیوں نہیں پیش ہوا، جلد آپ کو بتائیں گے پہلے حکومت کے لوگوں سے پوچھیں۔

- Advertisement -

خیال رہے حکومت نے آئینی ترامیم نل مؤخر کردیا ہے ، بل دس سے بارہ دن بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکمران اتحاد آئینی ترامیم بل پرمولانا فضل الرحمان کو راضی نہ کرسکا، مولانا فضل الرحمان نے مؤقف میں کہا کہ آئینی عدالت کا قیام عجلت میں نہیں کیاجاسکتا جبکہ جوڈیشل کمیشن کی ازسرنو تشکیل پر بھی جے یو آئی نے وقت مانگ لیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئینی بل پی ٹی آئی اراکین کے ووٹ کے بغیر پاس کرائیں گے، بل کافی عرصے سے زیر بحث تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نےیو ٹرن لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں