نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی بین مذاہب شادی ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہی لیکن شادی کے بعد یہ جوڑا بہت خوش ہے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 23 جون کو ہوئی تھی، یہ جوڑا شادی سے پہلے اور بعد میں بھی سرخیوں میں رہا، شادی کا کارڈ آن لائن وائرل ہوا، لیکن والد سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی تک اس کا علم نہیں ہے۔
شادی سے پہلے یہ افواہیں سامنے آئیں کہ سنہا خاندان اس شادی سے خوش نہیں ہے، خاص طور پر سوناکشی کے بھائی لو اور کش سنہا اس شادی کے حق میں نہیں ہیں، جس کے بعد شتروگھن سنہا نے خود ہی ان باتوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے میں اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم اب شادی کے تقریباً 3 ماہ بعد سوناکشی نے اپنے والدین کے ردعمل پر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ میرے والد و سیاست دان ستروگھن سنہا نے ان کے ظہیر سے شادی کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے میرے دوست و احباب، رشتہ دار اور خاندان اس بات سے آگاہ تھے کہ میں ظہیر کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہوں۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ ’میرے بابا تو بہت خوش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔‘
سوناکشی سنہا نے اپنی والدہ کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میری والدہ کی بھی تو محبت کی شادی تھی سو وہ یہ صورت حال اچھی طرح سمجھ سکتی تھیں۔‘