چیمپئنز کپ میں شاداب خان کے پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پینتھرز کی جانب سے دیے گئے 283 رنز کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، امام الحق کی 60 رنز کی اننگ بھی لائنز کو شکست سے نہ بچاسکی۔
عرفان خان 35 اور خوشدل شاہ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے اس کے علاوہ لائنز کا کوئی بھی بہتر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
پینتھرز کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ میر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاداب خان نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین دو، عماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پینتھرز کے مبصر خان کی 90 اور حیدر علی نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور لائنز کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا۔
لائنز کی جانب سے شاہین آفریدی اور احمد دانیال نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سراج الدین اور عامر یامین دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔