جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

’ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کیسے چلانا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ پارلیمان کیسے چلانا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما دانیال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں بل آئیں گے اور چیزیں بہتری کی طرف جائیں گی، ہمارے پاس آپشن تھا کہ ترمیم پر اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیے بغیر لے آتے۔

انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کی وجہ سے پاکستان میں استحکام آئے گا، تمام جماعتوں کو آن بورڈ لے کر دوبارہ کارروائی شروع کریں گے۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر تمام جماعتوں نے سائن کیے تھے، پارلیمان فیصلہ کرے گی کہ چیزوں کو آگے کیسے چلنا ہے، تمام چیزوں کا تعین پارلیمان نے ہی کرنا ہے۔

دانیال چوہدری نے کہا کہ یہاں انصاف کے لیے لوگوں کی زندگی گزر جاتی ہے، ہمارے وکلا ان چیزوں کو سمجھتے ہیں، وکلا سمجھتے ہیں کہ اس وقت جلد انصاف کی کتنی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کرنے کی طاقت پارلیمان کے پاس ہے اور رہے گی، سب سے بات چیت کرکے آگے بڑھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں