منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

حکومت کا اصلاحات سے متعلق ایجنڈا قابل تعریف ہے، صدر ایشیائی ترقیاتی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک مساسوگو اساکاوا نے کہا ہے کہ حکومت کا اصلاحات سے متعلق ایجنڈا قابل تعریف ہے، اقداما ت سےمطمئن ہیں۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے اے ڈی بی کے صدر مساسوگو اساکاوا نے ملاقات کی، ایشیا ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور اور حکومت کے اقداما ت سے مطمئن ہیں، معاشی اصلاحات میں پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ توانائی، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر سیکٹرز میں پاکستان کا ساتھ دینگے، پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کرینگے۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک مساسوگو اساکاوا کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری پالیسی میں حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔

احد چیمہ نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اصلاحات کررہے ہیں، اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں کا تعاون درکارہے، حکومتی اقدامات کے باعث کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فچ اور موڈیز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کا اعتراف کیا، معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے پائیدار اصلاحات کیلئے کوشاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نجکاری پر تیزی سے کام کررہے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بھی جلد مکمل کریں گے، ایف بی آر سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات سے متعلق کام جاری ہے،

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا کہ اب تک آئی ایم ایف بھی حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے، 2022 کے سیلاب میں مدد پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشکور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں