جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کب ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 18 ستمبر کو جزوی چاند گرہن ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن 18 ستمبر بروز بدھ کو کچھ دیر ہی دیکھا جاسکے گا۔

چاند گرہن صبح 5 بجکر 41 منٹ پر شروع ہوگا اور صبح 7 بجکر 44 منٹ پر عروج پر ہوگا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا جبکہ یورپ، ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا میں مکمل چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔

مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔

مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔ چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا۔ یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔ ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔

چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کی فضا سے گزر کر چاند پر پڑتی ہے اس ہی وجہ سے گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے جسے ’خونی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ناسا کے مطابق مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں