اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

افغان طالبان نے انسداد پولیو مہم معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے انسداد پولیو مہم معطل کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے گھر گھر انسداد پولیو مہم معطل کرنے کو اقوام متحدہ نے تباہ کن دھچکا قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اس مہلک بیماری کا پھیلاؤ کبھی نہیں رکا، طالبان کے اس فیصلے کے خطے اور دیگر ملکوں پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے۔

- Advertisement -

ڈبلیو ایچ او نے اس سال افغانستان میں پولیو کے اٹھارہ کیسزکی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس مرتبہ چھ پولیو کیسز اضافی ریکارڈ کیے گئے۔

عالمی ادارہ صحت سے منسلک ڈاکٹرحامد جعفری نے کہا کہ افغانستان کے چھ حصوں میں گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کی بجائے ویکسینیشن کو مسجدوں اور دیگرمقامات پر منتقل کرنے کےبارے میں حالیہ پالیسی کی بات چیت سے آگاہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں