اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

کنزا ہاشمی نے تحفہ بھیجنے والے شخص سے متعلق بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایک ڈیلیوری بوائے ان کا مداح ہے اور وہ ہمیشہ ان کے لیے کچھ کچھ تحفہ لے کر آتا ہے۔

اداکارہ کنزا ہاشمی کا ماضی کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کوئی ایسا ڈائی ہارٹ مداح جسے آپ کبھی نہیں بھول سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایک فین جو ڈیلیوری بوائے ہے وہ اتنا اچھا انسان ہے جب جب اس کو پتا چلتا ہے کہ میرا آرڈر آیا ہے اور اب میں یہ پہنچانے جاؤں گا تو وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ میرے لیے لے کر آتا ہے۔

- Advertisement -

کنزا ہاشمی نے بتایا کہ وہ مداح ان کے لیے کبھی آئسکریم، کبھی جوس لے کر آتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق اگر وہ گھر پر نہیں بھی ہوتی ہیں، آرڈر وصول کرنے والے شخص سے فین کہتا ہے کہ یہ ’میڈم‘ کو دیجئے گا یہ ان کے لیے میں اپنی خوشی سے لایا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ جتنے بھی میرے ابھی تک ایڈریس تبدیل ہوئے ان سب پر وہ اب تک آیا ہے۔

اسکرپٹ کے انتخاب سے متعلق کنزا ہاشمی کا کہنا تھا کہ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ اسکرپٹ سے متعلق بول نہیں سکتے تھے اگر کچھ کہنا چاہو تو کہا جاتا تھا کہ تمہیں انڈسٹری میں آئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں لیکن اب میں ایسی جگہ ہوں کہ سوال کرسکتی ہوں ابھی بھی لوگ خفا ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے ان کے ہمراہ فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں