غیرملکی خبر ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اردن کی سرحد کیساتھ خندق کھودنا شروع کردی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے وادی عربہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں خندق کھودی جارہی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں وادی اردن کا دورہ کیا تھا۔
اردن کے دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی زمینوں پر اسرائیلی کنٹرول کو بڑھانا چاہتا ہے۔
دریں اثنا غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، اسرائیلی فورسز نے غزہ بھر میں مہلک حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
المواسی میں بیکری پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی جبکہ نصیرت کیمپ پر حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوئے، غزہ سٹی کے زیتون اور شیخ رضوان محلوں پر حملوں میں بچوں سمیت مزید 10 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔
اسرائیلی بربریت اور دہشت گردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 41 ہزار226 ہوگئی ہے، زخمی فلسطینیون کی تعداد 95 ہزار 413 ہوچکی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی آباد کاروں کے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں، اسرائیلی آبادکاروں نے جیریکو کے شمال مغرب میں طلبہ اور اساتذہ پر بھی حملہ کیا ہے۔
یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ غزہ میں انسداد پولیو مہم تقریباً 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم وزیردفاع کو برطرف کرنے کی تیاری کررہا ہے۔