دنیا کے 180 ممالک میں کامیابی سے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارف کو یہ بتائے گا کہ کون سی چیٹ پر زیادہ میموری خرچ ہورہی ہے۔
بہت سے صارفین واٹس ایپ کی میموری فُل ہونے پر تشویش یا پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں، لیکن اب واٹس ایپ نے ان کی یہ مشکل آسان کردی ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ کی چھپی ہوئی ہیکس سے ناواقف ہوتے ہیں جن کو جاننا ضروری ہوتا ہے، اس کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ جان سکیں کہ آپ نے کس سے سب سے زیادہ بات چیت کی ہے۔
مندرجہ ذیل سطور میں نئے فیچر کے اس طریقے کو بیان کیا جارہا ہے جس کے ذریعے آپ بآسانی یہ جان سکتے ہیں کہ آپ نے واٹس ایپ پر سب سے زیادہ پیغامات کس کو بھیجے ہیں اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے۔
اس کے لیے درج ذیل آسان مراحل کو فالو کریں:
1. اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کھولیں۔
2. اوپر دائیں کونے میں موجود تین نقطوں (Menu) پر کلک کریں۔
3. "سیٹنگز” پر جائیں۔
4. "اسٹوریج اینڈ ڈیٹا” کو منتخب کریں۔
5. پھر "مینج اسٹوریج” پر کلک کریں۔
یہاں آپ دیکھ سکیں گے کہ کس سے آپ نے سب سے زیادہ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے اور کون سی چیٹ آپ کے فون کی زیادہ جگہ استعمال کر رہی ہے۔
واٹس ایپ کو ابتدائی طور پر ایک ایس ایم ایس متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین سم کارڈ کے بغیر بھی پیغامات بھیج سکیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایپلی کیشن میڈیا پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اور وائس کالز کا ایک طاقتور پلیٹ فارم کے ساتھ سب کی ضرورت بن گئی۔