بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے: امین گنڈاپور نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا آئینی ترامیم کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، یہ جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم انھیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں انھیں شرم آنی چاہیے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے، پہلے پارلیمنٹ میں اور پھر عدالت میں جاکر ان کو شکست دینگے۔

- Advertisement -

علی امیں گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے، جائز حق لینے کیلئے ہر طرح  کا آئینی طریقہ کار استعمال کریں گے، ایسا بل منظور ہونا تو دور کی بات، اسے پیش کرنے کی بھی جرات نہیں ہوگی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں سے نفرتیں نکالے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں