بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی نے انعامی رقم میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پرائز منی کا اعلان کردیا، ایونٹ کیلئے انعامی رقم اس بار کہیں زیادہ رکھی گئی ہے۔

ویمنز ٹی 20 شوپیس ایونٹ کیلئے مجموعی انعامی رقم 7.95 ملین ڈالرز ہوگی جو کہ گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں 225 فیصد زیادہ ہے، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 2.34 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے چند دنوں قبل ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کم قیمت ٹکٹوں کا اعلان بھی کیا گیا تھا، ورلڈکپ میں کم از کم ٹکٹ 5 درہم کا ہو گا جبکہ 18سال سے کم عمر تماشائیوں کیلئے ٹورنامنٹ میں انٹری فری ہو گی۔

- Advertisement -

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کو بنگلہ دیش کی ابتر سیاسی صورتحال کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے ایونٹ منتقل کیا گیا، ایونٹ کی میزبانی کے حقوق بنگلہ دیش کے پاس ہی رہیں گے، کچھ ملکوں کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ سے بنگلا دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

خیال رہے کہ 10 ٹیموں پر مشتمل خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ 3 سے 20 اکتوبر تک شارجہ اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے حالیہ واقعات کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں