جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

’’آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے پوری کائنات کو بدل دیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج اس عظیم ہستی کی ولادت ہوئی جس نے پوری کائنات کو بدل دیا، حضورﷺ کی آمد کے بعد لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ حضورﷺ کی آمد کے بعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے، نبی کریمﷺ کی تعلیمات کی وجہ سے آج غیرمسلم بھی مکمل مذہبی آزادی سے رہ رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے سوا غیرمسلم بھی آزادانہ زندگی بسر کررہے ہیں، ہمیں حضورﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں منفی رویوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس وہ روشن مثال ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو مٹایا، آپﷺ نے حسن اخلاق کے اعلیٰ معیارات قائم کیے، نبی کریمﷺ اپنے دشمنوں اور مخالفین سے بھی حسن اخلاق سے پیش آتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہونگے۔

تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے ہم سب نے ملکر ناکام بنانا ہے، آج معاشرے میں تقسیم ، نفرت اور استحصال جیسے رویے لمحہ فکریہ ہیں، معاشرے میں گالم گلوچ کے رجحان کی اصلاح میں اپنا کردارادا کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدکلامی اور انتہاپسند رویوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ آقا کریمﷺ کے غلام کا طرز عمل انکی تعلیمات کے منافی ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں