اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کیخلاف سائبر حملہ، 8 شہید، ہزاروں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں گزشتہ روز حزب اللہ کیخلاف بڑا اور خطرناک سائبر حملہ کیا گیا، جس کے باعث ایک ہی وقت میں 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ اور لبنان نے اس حملے کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، حملوں کے نتیجے میں 8 لبنانی جاں بحق، اور ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تین ہزار سے زیادہ رضا کار زخمی ہوئے۔

اسرائیل کے سائبر حملوں کے بعد لبنان کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ نے چند ماہ پہلے ساتھیوں کو اسمارٹ فونز کی جگہ پیجرز استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے اکثر کو ہاتھوں، پیروں، چہروں اور آنکھوں پر زخم آئے ہیں۔ پیجرز میں دھماکوں کا سلسلہ دوپہر 3 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری

لبنان کی سکیورٹی فورسز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملک بھر میں متعدد وائرلیس کمیونیکیشن ڈیواسز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں