پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

میلاد النبیؐ میں شرکت کیلئے جانے والی بس حادثے کا شکار، 26 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا: شمالی نائیجیریا کی ریاست کدونا میں جشن میلاد النبیؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کیلئے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث 25 بچے جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یروڈ سیفٹی ایجنسی ایف آر ایس سی کے مقامی دفتر کے سربراہ کبیرو نادابو نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور نے بس پر کنٹرول کھودیا اور بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔

افسوسناک حادثے میں بچوں اور منتظمین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کے وقت بس میں 63 بچے موجود تھے، جبکہ بس ڈرائیور غیر ذمہ داری سے بس ڈرائیو کررہا تھا۔

- Advertisement -

حادثے میں 15 بچے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 48 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں مزید 10بچوں نے دم توڑ دیا۔

روسی میڈیا کا لبنان دھماکوں سے متعلق بڑا دعویٰ

ندابو کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے بچے کواندارے گاؤں سے تھے اور جشن میلاد النبیؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سالانہ تقریبات کے لیے قریبی قصبے سمیناکا روانہ ہورہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں