جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان آئندہ سال فروری، مارچ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ آئی سی سی کا وفد جو شو پیس ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آیا ہوا ہے اس نے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا ہے۔

اس پانچ رکنی وفد میں ایونٹ آرگنائزرز، جی ایم کرکٹ اور سیکیورٹی کے نمائندے شامل ہیں۔ وفد نے اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تعمیراتی کام اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کے جنرل منیجر نے آئی سی سی جی ایم کرکٹ کو تعمیراتی کام اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

- Advertisement -

آئی سی سی وفد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا جب کہ اگلے مرحلے میں کل اسلام آباد اور پھر لاہور جائے گا۔

بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں کیسے پاکستان آکر کھیلے گی؟ نیا فارمولا سامنے آ گیا

واضح رہے کہ آئی سی سی کے سیکیورٹی منیجر ڈیوڈ مکر، ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے، پچ کنسلٹنٹ اینڈی ایڈکنسن بھی چند ماہ قبل پاکستان اور میزبانی کرنے والے تینوں وینیوز کا دورہ کر چکے اور انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کر چکے ہیں۔

مستقبل میں نیشنل اسٹیڈیم کیسا نظر آئے گا؟ منظور شدہ نقشہ سامنے آ گیا

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں