جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

فی یونٹ ریلیف : بیوروکریسی بجلی صارفین کیساتھ ہاتھ کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر بیوروکریسی تھری فیز صارفین کے ساتھ ہاتھ کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چودہ روپے فی یونٹ ریلیف سے تھری فیز میٹر والے محروم ہیں، لیسکو ذرائع کا کہنا ہے14  روپے فی یونٹ ریلیف صرف سنگل فیز میٹرپر دیاجاسکا۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے سنگل اور تھری فیز تمام صارفین کو ریلیف دیا تھا ، لیسکو ذرائع کے مطابق منسٹری نے ہمیں صرف سنگل فیز میٹر والے صارفین تک ریلیف دینے کی ہدایت کی، اس ماہ کے تھری فیز بلوں پر یہ ریلیف شامل نہیں ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین۔ کی بڑی تعداد روزانہ دفاتر کے چکر لگاتی ہے تاہم صرف سنگل فیز والے 6 لاکھ صارفین کو یہ سہولت مل سکی ہے۔

صارفین کا شکوہ ہے کہ مشہوری اتنی اور ریلیف چند لاکھ صارفین کو مل سکا۔

یاد رہے پنجاب میں اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پانچ سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ چودہ روپے کا ریلیف ملے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ مریم نوازعوام کیلئےسولرپروگرام بھی لارہی ہیں ، وزیراعظم شہبازشریف پنجاب حکومت سےتعاون کریں اور دیگرصوبے بھی عوام کو ریلیف دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں