جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی آج ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی آج پاکستان پہنچ گئی چار روزہ دورے کے دوران ٹرافی لاہور، ملتان اور فیصل آباد کا سفر کرے گی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آئندہ ماہ یو اے ای میں آغاز ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کی ٹرافی مختلف ملکوں سے گھومتی ہوئی آج پاکستان پہنچ گئی ہے جہاں ملتان میں اسٹیڈیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اس کی رونمائی کی جائے گی۔

ملتان سے یہ ٹرافی فیصل آباد کا سفر کرے گی جہاں پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ جاری ہے اور وہاں جمعرات کو اقبال اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔

- Advertisement -

فیصل آباد کے شائقین کرکٹ دو روز تک اس چمچاتی ٹرافی کا دیدار کر سکیں گے۔ اس دوران اس کو شہر کے مختلف تاریخی مقامات پر بھی لے جایا جائے گا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا دورہ پاکستان 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا جہاں سے اس کو واپس دبئی لے جایا جائے گا جہاں ٹورنامنٹ کا 3 اکتوبر سے آغاز ہوگا اور ابتدائی میچ بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں